اسٹاک مارکیٹ میں 33 پوائنٹس کی مندی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 33 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 33 پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، کے ایس ای 100انڈیکس میں 33.27 پوائنٹس کی کمی سامنے آئی۔

آج کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 33.27 پوائنٹس یا 0.07 فیصد گر کر 45,009.34 پر بند ہوا۔

انڈیکس ہیوی آٹو، سیمنٹ، انجینئرنگ، او ایم سی اور کیمیکل سیکٹر سرخ رنگ میں بند ہوئے۔

تمام شیئر انڈیکس کا حجم پیر کے 314.8 ملین سے کم ہو کر 254.96 ملین ہو گیا۔ گزشتہ سیشن کے 6.77 ارب روپے سے بڑھ کر 7.32 ارب روپے تک حصص کی تجارت ہوئی۔

بینک آف پنجاب 29.93 ملین شیئرز کے ساتھ والیوم لیڈر رہا، اس کے بعد ورلڈ کال ٹیلی کام 22.85 ملین شیئرز کے ساتھ اور ویوز ہوم اپلائنس 8.6 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

منگل کو 332 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 117 میں اضافہ، 193 میں کمی اور 22 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Posts