اسٹاک مارکیٹ میں 200.29پوائنٹس کی مندی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 200.29پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 200.29پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری اتار چڑھا ؤکے بعد مندی کا رجحان رہا،کے ایس ای 100انڈیکس200پوائنٹس گھٹ گیا جس کے باعث انڈیکس 43800پوائنٹس سے گھٹ کر 43600پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ کے سرمائے میں 36ارب روپے کی کمی واقع ہوئی،کاروباری مندی کے سبب 61.74فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔

سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی،فوڈز،سیمنٹ،ٹیلی کام سمیت دیگر شعبوں میں خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 43966پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچاتھا۔

تاہم سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال سے سرمایہ کاروں نے فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 200.29پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 43853.62پوائنٹس سے گھٹ کر 43653.33پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح 100.43پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 17076.51پوائنٹس سے کم ہو کر 16976.08پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30109.46پوائنٹس سے کم ہو کر 29972.80پوائنٹس پر آگیا۔

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 36ارب 45کروڑ12لاکھ96ہزار983روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب 86ارب 76کروڑ61لاکھ 30ہزار984روپے سے کم ہو کر 74کھرب50ارب 31کروڑ48لاکھ 34ہزار روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 5ارب روپے مالیت کے 14کروڑ92لاکھ 99ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 7ارب روپے مالیت کے 27کروڑ19لاکھ 5ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: گورنر اسٹیٹ بینک کا زرعی قرضے کے مزید فروغ کے لیے ٹاسک فورس کا اعلان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 332کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 110کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،205میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts