کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 505.14 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
آج کاروباری روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 44438.70 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.15 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔
دوسری جانب ملک بھر میں بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث روپے کی بے قدری کا تسلسل تیزی سے جاری ہے۔جبکہ آج بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں: ہندوستان میں پٹرول کی قیمت میں آٹھ روز میں ساتویں باراضافہ