کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران بہتر صورتحال کا سامنا رہا، اسٹاک مارکیٹ میں 318پوائٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ تجارتی سیشن مثبت نوٹ پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100انڈیکس میں ٹرینڈنگ کے دوران تیزی دیکھی گئی، اور ٹریڈنگ کا وقت ختم ہونے سے قبل کاروبار کا اختتام مثبت نوٹ پر ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس 318.93 پوائنٹس (0.69%)سے بڑھ کر 46,484.43 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ حصص کا کل حجم 211.501 ملین تھا جس کی مالیت 6.828 بلین روپے تھی۔
لوئر بنچ KSE-30 انڈیکس 135.44 پوائنٹس (0.76%) بڑھ کر 17,899.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کا مجموعی حجم 185.846 ملین رہا۔
مزید پڑھیں: ڈالر چند ماہ کے دوران 160روپے تک گر سکتا ہے، اسحاق ڈار