اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار نہ رہ سکا، 359 پوائنٹس کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار نہ رہ سکا، 359 پوائنٹس کی کمی
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار نہ رہ سکا، 359 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار نہ رہ سکا جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 359 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 359.18 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں کاروبار 47 ہزار 603 اعشاریہ 36 پوائنٹس پر بند ہوا۔

قبل ازیں جمعرات کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 47 ہزار 962 اعشاریہ 54 پوائنٹس پر بند ہوا۔ جمعے کے روز مجموعی طور پر 63 کروڑ 88 لاکھ 43 ہزار 404 حصص کی خریدوفروخت ہوئی۔

گزشتہ روز 61 کروڑ 91 لاکھ 19 ہزار 613 حصص کا لین دین ہوا تھا، شیئرز کی مایلت 16 ارب 37 کروڑ 50 لاکھ کے لگ بھگ رہی جبکہ گزشتہ روز 18 ارب 64 کروڑ سے زائد حصص کا کاروبار ہوا۔

مجموعی طور پر 421 کمپنیز نے اسٹاک مارکیٹ میں حصص پر کاروبار کیا جن می سے 207 کے شیئرز کی مالیت میں اضافہ، 187 کی مالیت میں کمی جبکہ 27 کی مالیت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

ورلڈ کال ٹیلی کام 9 کروڑ 75 لاکھ 47 ہزار 500 حصص کے ساتھ تجارت کرنے والی کمپینوں کی فہرست میں پہلے، پیس پاکستان لمیٹڈ 3 کروڑ 56 لاکھ 67 ہزار حصص کے ساتھ دوسرے جبکہ سلک بینک 3 کروڑ 37 لاکھ 73 ہزار 500حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پررہا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تاہم کے ایس ای100انڈیکس 47900پوائنٹس کی سطح پر ہی موجود رہا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 4ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

کاروباری تیزی کے باعث49.16فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 61.84پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس47900.70پوائنٹس سے بڑھ کر47962.54پوائنٹس ہو گیا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینچ کے سرمائے میں 4ارب روپے سے زائد کا اضافہ

Related Posts