اسٹاک مارکیٹ میں 286پوائٹس کی مندی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 286پوائٹس کی مندی ریکارڈ
اسٹاک مارکیٹ میں 286پوائٹس کی مندی ریکارڈ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی روزکاروبارحصص مندی کا شکار ہو گیا،کے ایس ای100انڈیکس 286پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 43600پوائنٹس سے کم ہو کر 43300پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 56ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم74کھرب روپے سے گھٹ کر73کھرب روپے رہ گیا۔

کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد رونما ہونیوالی مندی سے72.45 فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے ابتدائی سیشن میں تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 43768پوائنٹس کو چھو گیا۔

تاہم سیاسی سطح پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہر گذرتے دن کیساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی سے سرمایہ کار سہمے ہوئے ہیں اور وہ مارکیٹ میں نہ صرف نئی سرمایہ کاری سے گریز کر رہے ہیں بلکہ مارکیٹ میں موجوو سرمائے کو بھی نکال رہے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 286.44پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 43653.33پوائنٹس سے گھٹ کر43366.89پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 155.29پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس16976.08پوائنٹس سے کم ہو کر16820.79پوائنٹس ہو گیا۔

کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29972.80پوائنٹس سے گھٹ کر29773.06پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 56ارب27کروڑ57لاکھ80ہزار521روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور نااہلی ہے،میاں زاہد حسین

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب50ارب31کروڑ48لاکھ34ہزار روپے سے گھٹ کر73کھرب94ارب3کروڑ90لاکھ53ہزار479روپے رہ گیا۔

Related Posts