کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز بھی مندی کے بادل چھائے رہے ،کے ایس ای100انڈیکس مزید 290پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 45900پوائنٹس سے گھٹ کر45600پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا۔
مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 42ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ63اعشاریہ66فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز پر انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباؤ اور نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ رکنے سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی۔
مندی کے سبب کے ایس ای100میں 290اعشاریہ54پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 45943 اعشاریہ16 پوائنٹس سے کم ہو کر45652اعشاریہ62پوائنٹس ہو گیا اسی طرح120اعشاریہ22پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30 انڈیکس 17690اعشاریہ16پوائنٹس سے گھٹ کر17569اعشاریہ94پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31207اعشاریہ36پوائنٹس سے کم ہو کر 31055اعشاریہ57پوائنٹس پر بند ہوا ۔
مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 42ارب87کروڑ82لاکھ67ہزار 836روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76 کھرب61ارب 30کروڑ89لاکھ19ہزار841روپے سے گھٹ کر76 کھرب 18ارب 43کروڑ 6لاکھ 52ہزار5روپے رہ گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو5ارب روپے مالیت کے 18کروڑ64لاکھ31ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو8 ارب روپے مالیت کے 23کروڑ49لاکھ97ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 311کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے92کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،198میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
کاروبارکے لحاظ سے لوٹے کیمیکل1کروڑ9لاکھ ،سینر جیکو پاک 1کروڑ98لاکھ ،پاک ریفائنری 1کروڑ29لاکھ ،ہم نیٹ ورک 82لاکھ اور غنی گلوبل 78لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔
قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے کولگیٹ پامولیو کے بھاؤ میں35اعشاریہ00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر2335اعشاریہ00روپے ہو گئی اسی طرح 8اعشاریہ21روپے کے اضافے سے انڈس موٹر کمپنی کے حصص کی قیمت بڑھ کر 1348 اعشاریہ 96 روپے ہو گئی ۔
ماری پیٹرولیم کے بھاؤ میں29اعشاریہ47روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر1701اعشاریہ 36 روپے ہو گئی اسی طرح99اعشاریہ00روپے کی کمی سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت کم ہو کر5501اعشاریہ00روپے پر آ گئی ۔