اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، 100 انڈیکس نے ایک اور حد عبور کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک
(فوٹو: پرافٹ بائی پاکستان)

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم ہوگئی، کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک اور حد عبور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس کو 92 ہزار کی حد عبور کرتے دیکھا گیا۔ آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس نے 92 ہزار کی نئی عبوری حد چھولی۔ ایک موقعے پر 100 انڈیکس میں 1 ہزار 143 پوائنٹس کا اضافہ اور 92 ہزار 3 کی سطح پر ٹریڈنگ دیکھی گئی۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا اختتام 90 ہزار 859 کی سطح پر ہوا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں  کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلندیوں کو چھو گیا، اکتوبر کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس نے 91ہزار کی حد عبور کرلی تھی۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں یمشت 1 ہزار 7 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

گزشتہ ماہ 28اکتوبر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں  تاریخ ساز دن کا آغاز ہوا جب کے ایس ای 100 انڈیکس میں یکمشت 1 ہزار 7 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیکس کو 91 ہزار 1 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ماہرین معیشت کا ماننا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے شرحِ سود میں متوقع کمی کی اطلاعات سے سرمایہ کاروں کو اعتماد ملا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔

Related Posts