اسٹاک مارکیٹ میں 262 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 262 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 262 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاورباری ہفتے کے دوسرے روز ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا۔

دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 150 پوائنٹس کمی ہوئی، کاروبار کے اختتام پر سرمایہ کاروں نے شیئرز کی خریداری شروع کی تو مارکیٹ 262 پوائنٹس کے اضافے سے100 انڈیکس 46 ہزار 407 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد ملک میں جاری غیر یقینی صورتحال مستحکم ہوگئی ہے اور اسی تناظر میں امریکی کرنسی روپے کے مقابلے میں مزید نیچے آگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 91 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 182 روپے 93 پیسے سے کم ہو کر 182 روپے 2 پیسے ہوگئی ہے۔تین کاروباری دنوں کے دوران ڈالرکی قیمت 6 روپے 16 پیسے کم ہوئی۔

مزید پڑھیں: اوگرا کا آئل انڈسٹری کیلئے قرضے کی حد بڑھانے پر اسٹیٹ بینک سے تبادلہ خیال

ڈالر کی قیمت کم ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 800 ارب روپے کمی واقع ہوئی ہے۔ جو ایک اچھی پیش رفت ہے۔

Related Posts