کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس صبح 10 بجے تک 134 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ٹریڈ کر رہا تھا۔
اس وقت مارکیٹ میں 320 کمپنیاں متحرک ہیں جبکہ انڈیکس 111951 پوائنٹس پر موجود ہے۔
گزشتہ کاروباری سیشن میںجو جمعہ کے روز منعقد ہوااس میں 100 انڈیکس میں 478اعشاریہ 78 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جو 0اعشاریہ 43 فیصد منفی تبدیلی ظاہر کرتی ہے۔ اس کے نتیجے میں انڈیکس 112085اعشاریہ 30 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اس سے پچھلے کاروباری دن یہ 112564اعشاریہ 08 پوائنٹس پر تھا۔
گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے آخری روز کے دوران مجموعی طور پر 457اعشاریہ 04 ملین شیئرز کا لین دین ہواجو پچھلے کاروباری دن کے 596اعشاریہ 73 ملین شیئرز کے مقابلے میں کم تھا۔ شیئرز کی مجموعی مالیت 23اعشاریہ 215 بلین روپے رہی، جبکہ پچھلے کاروباری دن یہ رقم 30اعشاریہ 96 بلین روپے تھی۔
مارکیٹ میں 432 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن میں سے 135 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ ہوا، 237 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی آئی جبکہ 60 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی تین کمپنیوں میں بینک آف پنجاب کے 70اعشاریہ 05 ملین شیئرز 11اعشاریہ 10 روپے فی شیئر پر ٹریڈ ہوئے، سوئی سدرن گیس کے 32اعشاریہ 78 ملین شیئرز 32اعشاریہ 70 روپے فی شیئر پر ٹریڈ ہوئے جبکہ لوٹے کیمیکل کے 23اعشاریہ 43 ملین شیئرز 20اعشاریہ 20 روپے فی شیئر پر فروخت ہوئے۔
لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے شیئر کی قیمت میں سب سے زیادہ 124اعشاریہ 22 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کا شیئر 1366اعشاریہ 37 روپے پر بند ہوا۔ دوسرے نمبر پر لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ رہی جس کے شیئر کی قیمت میں 67اعشاریہ 14 روپے اضافہ ہوا اور وہ 1183اعشاریہ 25 روپے پر بند ہوا۔
یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے شیئر کی قیمت میں سب سے زیادہ 144اعشاریہ 18 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 23338اعشاریہ 36 روپے پر بند ہوا۔ دوسرے نمبر پر محمود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ رہی جس کے شیئر کی قیمت میں 47اعشاریہ 15 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 562اعشاریہ 66 روپے پر بند ہوا۔