کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز معمولی مندی رہی جس کے بعد کاروبار33 ہزار کی سطح پر اختتام پذیر ہوا۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار آغاز سے ہی ملے جلے رجحان کا شکار رہا جبکہ کراچی میں سندھ حکومت نے سخت لاک ڈاؤن نافذ کیے رکھا جس کا اثر کاروبار پر پڑا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 36.47 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کاروبار کا آغاز 33 ہزار 304 اعشاریہ 16 کی سطح پر ہوا تھا۔
کاروبار کے آخری روز مارکیٹ میں 36.47 پوائنٹس کی کمی اور معمولی مندی سے کاروبار کا اختتام 33ہزار 267 اعشاریہ 69 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز (جمعرات)کے دوران 424.02 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔پورے دن سرمایہ کاروں کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
گزشتہ روز صبح سے ہی کاروبار کا آغاز ہی مندی سے ہوا، پہلے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 170.09پوائنٹس کھونے کے بعد 33558 کی سطح پر آ گیا تھا۔جس کے باعث مارکیٹ دباؤ میں آگئی۔
مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں، 424.02 پوائنٹس کی مندی