پی ایس ایکس، 100 انڈیکس 226 پوائنٹس گرگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کے بادل چھائے رہے اور 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

شیئر بازار میں ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز منفی انداز سے شروع ہوا جو سارا قائم رہا اس طرح دن کا اختتام 100 انڈیکس 226 پوائنٹس کمی کے ساتھ 47 ہزار 136 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے 521 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا۔ جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح 46 ہزار 871 رہی۔ شیئر بازار میں آج 38 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 34 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 250 ارب روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ 257کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 102کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts