اسٹاک مارکیٹ میں 319 پوائنٹس کا اضافہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
اسٹاک مارکیٹ میں 319 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 319 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 319 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاروں نے مثبت رجحان کا مظاہرہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفیکیشن کے بعد آج صبح سے اسٹاک ایکسچینج میں بھی بہتری نظر آنے لگی جس سے حصص کی خرید میں اضافہ ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری دن کے آغاز کے پہلے گھنٹے میں 800 سے زائد پوائنٹس کااضافہ ہوا، کے ایس ای  100 انڈیکس 894 اعشاریہ 75 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42 ہزار 909 اعشاریہ 80 پوائنٹس تک جا پہنچا۔ 

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، آگ بجھانے کیلئے طیارہ بھیجنے پر شکریہ ادا کیا

کاروبار کے اختتام تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 319 اعشاریہ 74 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ انڈیکس 42 ہزار 861 اعشاریہ 45 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروبار میں مجموعی طور پر مثبت رجحان کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ 

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے دباؤ کے بعد گزشتہ شب ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل 30 روپے لیٹر مہنگا ہوا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پیٹرول کی قیمت بڑھانے تک قرض دینے کیلئے تیار نہیں۔

Related Posts