کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج 117 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 46 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 117اعشاریہ 11 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ انڈیکس 46 ہزار 601 اعشاریہ 54 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
شہزاد ملک، ایم ڈی ماسٹر گروپ آف انڈسٹریز نے ونڈ انرجی کی اہمیت اجاگر کردی
جمعے کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 339 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 161 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 158 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص میں استحکام کا عنصر غالب آگیا۔
آل شیئر انڈیکس میں 102 اعشاریہ 19 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ انڈیکس 31 ہزار 575 اعشاریہ 76 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 6 اعشاریہ 61 پوائنٹس کے اضافے سے 17 ہزار 906 اعشاریہ 20 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
کے ایم آئی 30 انڈیکس 99 اعشاریہ 45 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 76 ہزار 38 اعشاریہ 82 پوائنٹس تک جا پہنچا۔ 100 انڈیکس میں مثبت اضافے کا رجحان حکومت کی تبدیلی کے بعد سے جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاشی محاذ سے مزید اچھی خبروں کی توقع ہے۔