کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعے کے روز سرمایہ کاروں نے ملے جلے رجحان کا مظاہرہ کرتے ہوئے کاروبار کیا، کے ایس ای 100 انڈیکس پر منفی رجحان غالب آگیا، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 5 پوائنٹس کی معمولی مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کار کاروباری اوقات کے دوران زیادہ مثبت روئیے کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ 5 اعشاریہ 13 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس 45 ہزار 77 اعشاریہ 91 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں 127پوائنٹس کا اضافہ