پی ایس او او ر اوبر کے درمیان اہم معاہدہ، منفرد نوعیت کا فیول مینجمنٹ متعارف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSO & Uber Partner to Launch a Unique Fuel Management Solution

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل اور بین الاقوامی رائڈ سروس اوبر کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

اس معاہدہ کے تحت پی ایس او ، اوبر ڈرائیورز کو اپنے جدید ڈیجی کیش فیول کارڈز فراہم کرے گا، جوکہ فیولنک موبائل ایپ کے ذریعہ استعمال کے بعد خصوصی آفر اور انعامات حاصل کرسکیں گے۔

ڈیجی کیش کے ذریعہ فیولنگ کے تجربہ مزید بہتر بنایا جائے گا جس کے ذریعہ ملک بھر کے اوبر پارٹنر ڈرائیورز اپنے فیول اخراجات پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ خصوصی ڈسکاونٹ اور انعامات بھی حاصل کرسکیں گے۔

اوبر پاکستان میں محفوظ اورسستی اوبرمصنوعات کی فراہمی بڑھانے ،معاشرے کو بااختیار بنانے اور مزید معاشی مواقع پیدا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

اس شراکت داری کے ذریعہ پی ایس ، اوبر پارٹنر ڈرائیوروں کا سفر آسان اور فائدہ مند بنائے گا ، جس سے معاشرے کو بڑے پیمانے پر فائدہ حاصل ہوگا۔

دونوں اداروں نے پی ایس او ہاؤس کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں اسٹریٹجک شراکت داری پر دستخط کرکے اپنے تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر پی ایس او نان فیول ریٹیل ڈویژن کے ڈپٹی جنرل منیجر غلام مرتضیٰ شیخ اوراوبر کے ہیڈ آف بزنس ڈویلپمنٹ عمر عسکری نے اس معاہدے پر دستخط کیے ۔

سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ پی ایس او، شہریار عمر، جنرل منیجر ریٹیل فیولز پی ایس او،ا ٓصف اسلم، جنرل مینجر پی ایس او سپلائی، اسد رضا، پی ایس او کے ڈپٹی جنرل منیجرکارپوریٹ کمیونیکشن اینڈ کسٹمر سروسزعمران رانا ، ڈپٹی جنرل مینجر لیگل افیئرز پی ایس او، سید سجاد، اوبر کی سینئر بی ڈی ایسو سی ایٹ عائشہ علیم، اوبرہیڈ آف آپریشن شاہد خان، سینئر آپریشن منیجر اوبر مریم مہدی اور دونوں کمپنیوں کے دیگر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں: پی ایس او کی مالی مشکلات میں اضافہ، وصولیاں 308 ارب روپے تک پہنچ گئیں

اس شراکت داری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس او کے سینئر جنرل منیجر (مارکیٹنگ)، شہریار عمر کا کہنا تھا کہ:”اوبر کے ساتھ شراکت داری پرخوشی ہے جو کہ دنیا بھر میں سفر کی سہولیات فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں لوگوں کو سفر ی سہولیات فراہم کررہی ہے۔

پی ایس او، سب سے بڑی قومی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہونے کی حیثیت سے اپنے صارفین کو بہترین سروسز مہیا کرنے کے لیے ہمیشہ سے پر عزم ہے۔ اس اشتراک کی بدولت پی ایس او، اوبر ڈرائیورز کو سہولیات، انعامات، ڈیلز اور ڈسکاونٹ کے ساتھ معیاری خدمات فراہم کرے گا اور ساتھ ہی ان کے فیول اخراجات کے نظام کو بہتر بنانے میں معاونت کرے گا۔

شراکت داری پر بات کرتے ہوئے ، اوبرکے ہیڈ آف بزنس ڈویلپمنٹ عمر عسکری کا کہنا تھا کہ:”پاکستان کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی کے ساتھ شراکت کے ذریعہ اوبر ڈرائیور کو ڈسکائونٹ دیے جائیں گے۔

جس کی بدولت ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا”۔”ہم آمدنی میں اضافے کے ذریعہ معاشرے کو بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ ہم پاکستان کو زبردست صلاحیتوں کے حامل ملک کے طور پر دیکھتے ہیں اور ملک میں معاشی مواقع پیدا کرنے میں کردار ادا کرنا، ہمارے لئے باعث اعزاز ہیں”ـ۔

Related Posts