کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس، فیز 2 میں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا تیز رفتار آئل ٹینکر گھر میں گھس گیا جس کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس او کا آئل ٹینکر ڈیفنس فیز2 کے ساؤتھ سرکلر ایونیو میں قائم گھر میں داخل ہوگیا جس کی وجہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری بتائی جاتی ہے۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نجی بینک میں گھس گیا جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
واٹر ٹینکررواں ماہ 12 روز قبل بینک میں گھسنے سے قبل قریب کھڑی گاڑیوں سے بھی جزوی طور پر ٹکرایا جس سے بینک کے باہر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں واٹر ٹینکر بینک میں گھس گیا، 1 شخص جاں بحق، 5 زخمی