پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا جس میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔
اس چھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 13 میچز ہوں گے، جن میں دو ایلیمنیٹرز اور فائنل بھی شامل ہیں۔
اس مرتبہ پی ایس ایل میں ایک نمائشی میچ بھی ہوگا، جو 8 اپریل کو پشاور میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
میزبان شہروں کی تفصیلات
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچوں کی میزبانی کرے گا، جس میں پہلا کوالیفائر 13 مئی کو کھیلا جائے گا۔
کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 5، 5 میچز کی میزبانی کریں گے۔
اس ایونٹ میں تین ڈبل ہیڈر بھی ہوں گے، جن میں دو ہفتہ وار چھٹی (ہفتہ) اور ایک قومی تعطیل (یوم مزدور) کے موقع پر کھیلا جائے گا۔
ہر ٹیم کے ابتدائی میچز
کراچی کنگز، جو لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی فاتح ہے، اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر پچھلے سیزن کے رنر اپ ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔
ملتان سلطانز، جو چھٹے ایڈیشن کی چیمپئن ٹیم ہے، 22 اپریل کو لاہور قلندرز کے خلاف ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔
لاہور قلندرز، جو ساتویں اور آٹھویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم ہے، 24 اپریل کو اپنے ہوم گراؤنڈ قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے خلاف میچ سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔
پشاور زلمی، جو 2017 کی فاتح ٹیم ہے، اپنے پانچ میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، جو چوتھے ایڈیشن کی فاتح ٹیم ہے، اپنے پانچ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
پی ایس ایل انتظامیہ کا بیان
پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ ہمیں دسویں ایڈیشن کے شیڈول کے باضابطہ اعلان پر بے حد خوشی ہے۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران پی ایس ایل ایک عالمی سطح پر پہچانا جانے والا ٹورنامنٹ بن چکا ہے، جو پاکستان کے بہترین کرکٹ ٹیلنٹ کو نمایاں کرتا ہے۔
پی ایس ایل 10 کا مکمل شیڈول
گروپ مرحلے کے میچز
11 اپریل: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز (راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم)
12 اپریل: پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم)، کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز (نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی)
13 اپریل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز (راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم)
14 اپریل: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی (راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم)
15 اپریل: کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز (نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی)
16 اپریل: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز (راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم)
18 اپریل: کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی)
19 اپریل: پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز (راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم)
20 اپریل: کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی)
21 اپریل: کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی (نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی)
22 اپریل: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز (ملتان کرکٹ اسٹیڈیم)
23 اپریل: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (ملتان کرکٹ اسٹیڈیم)
24 اپریل: لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی (قذافی اسٹیڈیم، لاہور)
25 اپریل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز (قذافی اسٹیڈیم، لاہور)
26 اپریل: لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز (قذافی اسٹیڈیم، لاہور)
27 اپریل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی (قذافی اسٹیڈیم، لاہور)
29 اپریل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز (قذافی اسٹیڈیم، لاہور)
30 اپریل: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (قذافی اسٹیڈیم، لاہور)
1 مئی: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز (ملتان کرکٹ اسٹیڈیم)، لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (قذافی اسٹیڈیم، لاہور)
2 مئی: پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (قذافی اسٹیڈیم، لاہور)
3 مئی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (قذافی اسٹیڈیم، لاہور)
4 مئی: لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز (قذافی اسٹیڈیم، لاہور)
5 مئی: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی (ملتان کرکٹ اسٹیڈیم)
7 مئی: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم)
8 مئی: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز (راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم)
9 مئی: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز (راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم)
10 مئی: ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (ملتان کرکٹ اسٹیڈیم)، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز (راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم)
ناک آؤٹ میچز
13 مئی: کوالیفائر 1 (راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم)
14 مئی: ایلیمنیٹر 1 (قذافی اسٹیڈیم، لاہور)
16 مئی: ایلیمنیٹر 2 (قذافی اسٹیڈیم، لاہور)
18 مئی: فائنل (قذافی اسٹیڈیم، لاہور)
یہ پی ایس ایل کا سب سے بڑا ایڈیشن ہوگا اور شائقین کو ایک سنسنی خیز کرکٹ ایونٹ دیکھنے کو ملے گا۔