پاکستان سپر لیگ کے کس ایڈیشن میں 6 کی جگہ 8ٹیمیں شامل ہوں گی؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل
(فوٹو: بزنس ریکارڈر)

پاکستان سپر لیگ کو کرکٹ کی دنیا میں اہم مقام حاصل ہورہا ہے جسے پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں دیکھا اور سراہا جاتا ہے، 2025 کا پی ایس ایل ایڈیشن 6 ٹیموں کے ساتھ کھیلا جانے والا آخری سیزن ہوگا۔

حال ہی میں سامنے آنے والی میڈیارپورٹ کے مطابق 2026 میں پاکستان سپر لیگ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سپر لیگ کی ٹیموں کے اجلاس میں پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن میں آئی پی ایل کے ساتھ تصادم کو فائدہ مند قرار دے دیا گیا۔

لاہور میں منعقدہ اجلاس میں پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن پر گفتگو ہوئی۔ پی سی بی حکام نے پی ایس ایل فرنچائزز کو بڑے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے میں مدد کی پیشکش کی اور فرنچائز کو ایک کھلاڑی براہِ سائن کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا۔

اجلاس کے دوران پی ایس ایل میچز کیلئے کوئٹہ اور پشاور کے اسٹییڈیمز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں شہروں میں میچ منعقد کرنے کیلئے سازگار ماحول کی شرط رکھ دی گئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ 2026 میں پی ایس ایل میں 2نئی ٹیمیں شامل کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل میں 6 ہی ٹیمیں ہوا کرتی تھیں جن میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطان، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت سے کل ٹیمیں 8ہوجائیں گی۔

Related Posts