پی ایس ایل سیزن 6: ملتان کا کوئٹہ کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل سیزن 6: ملتان کا کوئٹہ کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف
پی ایس ایل سیزن 6: ملتان کا کوئٹہ کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف

ابوظہبی: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 6 کے 25ویں میچ میں ملتان سلطانز بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 184 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز 20 میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے اور گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیاہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود نے 73 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔

 

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، صہیب مقصود صرف 5 رنز بنا کر ظاہر خان کا شکار ہو گئے۔ رلی روسو 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جانسن چارلس 24 گیندوں پر 47 رنز سے برق رفتار اننگز کھیلی انہیں خرم شہزاد نے بولڈ کیا، خوشدل شاہ 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خرم شہزاد نے دو وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز، ظاہر خان اور حسان خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

 

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹںگ کی دعوت دی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ظہور خان کی جگہ ظاہر خان کو شامل کیا گیا ہے۔

 

ملتان سلطانز نے بھی ایک تبدیلی کرتے ہوئے شیرمین ہٹمائر کی جگہ جانسن چارلس کو شامل کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 18 رنز سے شکست دی تھی، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کے 6۔ اور گلیڈی ایٹرز کے 4 پوائنٹس ہیں

دونوں ٹیموں کے اسکواڈ

 

Related Posts