پی ایس ایل سیزن 6: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنز سے پچھاڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل سیزن 6: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنز سے پچھاڑ دیا
پی ایس ایل سیزن 6: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنز سے پچھاڑ دیا

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل سیزن 6 کے پہلے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو ان کے لیے خوش آئند ثابت ہوا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے کھیل کا آغاز کیا تاہم محدود اوورز کے کھیل کے دوسرے اوور میں عاکف جاوید کی گیند پر کپتان محمد رضوان آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

شان مسعود کا ساتھ دینے صہیب مقصود آئے جنہوں نے آتے ہیں جارحانہ انداز اپنایا اور اوپننگ بلے باز کے ساتھ مل کر ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی۔

53 کے مجموعی اسکور پر ملتان سلطانز کی دوسری وکٹ گر گئی جب شان مسعود 25 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے ان کے جانے کے ایک گیند بعد آؤٹ آف فارم رائلی روسو بھی داغ جدائی دے گئے دونوں کھلاڑیوں کو شاداب خان نے آؤٹ کیا۔

صہیب مقصود اور جانسن چارلس نے اس مشکل مرحلے پر 63 رنز کی شراکت قائم کی۔ ویسٹ انڈین بلے باز 41 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ صہیب مقصود نے 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی لیکن فہیم اشرف نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

صہیب کے آؤٹ ہونے کے بعد سلطانز کی بڑے مجموعے تک رسائی کی امیدیں دم توڑتی نظر آ رہی تھیں لیکن خوشدل شاہ نے ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگا کر کھیل کا رخ کافی حد تک ملتان سلطانز کے حق میں کردیا ۔

انہوں نے میچ کے 19ویں اوور میں عاکف جاوید کو لگاتار 4 چھکے لگائے البتہ اننگز کے آخری اوور میں محمد وسیم نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 6 چھ رنز دیے۔

ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت لیے 181 رنز کا ہدف دیا۔ خوشدل 42 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پہلے ہی اوور میں سہیل تنویر نے کولن منرو کی اہم وکٹ حاصل کر لی۔

محمد اخلاق نے دو چوکوں کی مدد سے 10 رنز بنائے لیکن عمران خان کی براہ راست تھرو نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا جبکہ کپتان شاداب خان کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر افتخار احمد اور عثمان نے اسکور کو 54 تک پہنچایا لیکن بلیسنگ مزربانی کی ایک اٹھتی ہوئی گیند کو افتخار سمجھ نہ سکے اور 16 رنز بنانے کے بعد وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔

اگلے اوور میں عمران طاہر کی ایک گیند پر غیرذمےدارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے آصف علی اسٹمپ ہو گئے اور آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی بنے۔

عثمان خواجہ نے نئے نئے بلے باز حسین طلعت کے ساتھ مل کر 50 رنز سے زائد کی شراکت قائم کی اور ساتھ ساتھ اپنی نصف سنچری بھی مکمل کر لی۔

بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے آسٹریلین بلے باز نے 40 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیلی لیکن دوسرے اینڈ پر کوئی بھی کھلاڑی نہ ٹک سکا۔ ملتان سلطانز کے باؤلر سہیل تنویر نے اپنے اسپیل کے آخری اوور میں ان کی مزاحمت کا خاتمہ کر کے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلا دی۔

حسن علی نے عمران طاہر کو چھکا لگایا اور دوبارہ اسی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ ہو گئے۔

بڑھتے ہوئے رن ریٹ کیے دباؤ کو یونائیٹڈ کے بلے باز جھیل نہ سکے اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گنواتے رہے اور پوری ٹیم 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ملتان سلطانز نے میچ میں 31 رنز سے کامیابی حاصل کر کے پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

اس سے قبل میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں تبدیلیاں کی گئیں اور فائنل الیون میں اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔

Related Posts