کراچی: وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ نے منعقدہ اجلاس میں پی ایس ایل کے میچز کے حوالے سے پالیسی فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اب پی ایس ایل کے تمام میچز بغیر شائقین کے ہوں گے اور فیصلے میں کوئی رد و بدل نہیں ہوگا۔
مذکورہ فیصلہ کورونا وائرس کے حوالے سے صوبائی حکومت کی ٹاسک فورس کے اجلاس میں لیا گیا
مراد علی شاہ نے کہا کہ’آج کے میچ میں شائقین ہوں گے لیکن کل اور دیگر میچز بند اسٹیڈیم میں ہوں گے اور شائقین کو جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر آج کے میچ کے انتظامات کے حوالے سے بریف کیاگیا
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم میچز تو کروا رہے ہیں لیکن کوئی بھی خطرہ مول نہیں لے سکتے‘ اسی لئے یہ فیصلہ لیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت دیں کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات کر کے اس فیصلے پر من و عن عملدرآمد کروائیں۔