اسٹیو اسمتھ نے پی ایس ایل سے متعلق اپنی رائے دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل واقعی ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے،اسٹیو اسمتھ
پی ایس ایل واقعی ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے،اسٹیو اسمتھ

کینبرا: آسٹریلین کرکٹ کے سپر اسٹار بہترین بلے باز اسٹیو اسمتھ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

پاکستان سپر لیگ کی ہر سیزن کے بعد مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، دنیا کے صف اول کے کھلاڑی اس لیگ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

پی ایس ایل کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے پی ایس ایل میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اسٹیو اسمتھ نے اپنی اس خواہش کا اظہار انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں اس وقت کیا جب ایک صارف کی جانب سے ان سے پاکستانی ٹی ٹونٹی لیگ سے متعلق سوال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:پاک نیوزی لینڈ سیریز، آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی

اسمتھ سے ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ پی ایس ایل کب کھیلیں گے؟۔جس کا جواب دیتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان سپر لیگ واقعی ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے، میں اس میں شرکت کرنا پسند کروں گا۔

Related Posts