رنگا رنگ تقریب سے پی ایس ایل 9 کا آغاز ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہوگیا، طویل انتظار کے بعد پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے  9 ویں ایڈیشن کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز ہوگیا، اب میدان سجے گا اور ہر کھلاڑی کھل کے کھیلے گا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں گلوکار علی ظفر، عارف لوہار  اور نتاشہ بیگ سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

افتتاحی تقریب میں شاندار آتش بازی کی گئی اور لیزر شو کا بھی انعقاد کیا گیا، جس سے مہمان اور شائقین محظوظ ہوئے اور مسرت کا اظہار کیا۔

پی ایس ایل سیزن 9 کا پہلا میچ دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

قبل ازیں گزشتہ ہفتے گلوکار علی ظفر نے اپنا گایا ہوا پی ایس ایل 9 کا ترانہ جاری کر دیا تھا۔

کھل کے کھیل کے عنوان سے یہ گانا سامنے آتے ہی شائقین کے اندر پی ایس ایل کے حوالے سے زبردست جذبہ پروان چڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔

Related Posts