راولپنڈی: کراچی کنگز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ 8 کے 22 ویں میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کنگز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی، کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دیا۔
کوئٹہ کی جانب سے مارٹن گپٹل نے فتح گر اننگز کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 86 رنز بنائے، سرفراز احمد 29، محمد نواز 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 165 رنز کا ہدف 20 اوور کی پانچویں بال پر پورا کیا۔
اوپنر عمید یوسف 8، افتخار احمد 4، نجیب اللہ زدران 1، عمر اکمل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، کراچی کنگز کی جانب سے تبریز شمسی نے 2، جیمز فلر، محمد موسیٰ، عامر یامین نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
کوئٹہ کی جانب سے ایڈم روزنگٹن 69 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، اختتامی اوورز میں عماد وسیم اور عامر یامین نے جارحانہ بیٹنگ کی۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
کراچی کنگز کو پہلی ہی گیند پر میتھیو ویڈ کی وکٹ کی صورت میں بڑا جھٹکا لگا تاہم ایڈم روزنگٹن نے شاندار بیٹن کی اور 45 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 69 رنز بنا ڈالے، عماد وسیم نے 30 رنز بنائے، عامر یامین نے 11 گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 23 رنز کا اسکور جوڑا۔