لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 30ویں میچ میں کراچی کنگز نے اتوار کو لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے، اس لیے کپتان شاہین آفریدی کو آج کے میچ کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ پیسر کی غیر موجودگی میں ڈیوڈ ویز دفاعی چیمپئنز کی قیادت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8: کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پلیئنگ الیون
کراچی کنگز: حیدر علی، محمد اخلاق (وکٹ کیپر)، طیب طاہر، شعیب ملک، عماد وسیم (کپتان)، بین کٹنگ، محمد عرفان خان، جیمز فلر، محمد عمر، عمران طاہر، عاکف جاوید۔
لاہور قلندرز: فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، حسین طلعت، ڈیوڈ ویز (کپتان)، شین ڈیڈسویل، راشد خان، حارث رؤف، دلبر حسین، زمان خان۔