کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 7 میں شریک 3 کھلاڑیوں اورعملے کے 5 ارکان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیرنے بتایا کہ 250 سے زائد ٹیسٹ کیے گئے اور صرف آٹھ افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، جن میں تین کھلاڑی اور معاون عملے کے پانچ ارکان شامل ہیں۔
یہ ٹیسٹ ہوٹل کے چیک ان کے وقت کیے گئے تھے اور ہوٹل پہنچنے سے 48 گھنٹے قبل تمام کھلاڑیوں اور عملے کے نتائج منفی تھے۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 7، پلیئرز کی ڈرافٹنگ مکمل، کونسا کھلاڑی ان کون آؤٹ؟