پی ایس ایل 7، لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 7، لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دیدی
پی ایس ایل 7، لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دیدی

کراچی:نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6وکٹوں سے شکست دیدی۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو 171رنز کا ہدف دیا، لاہور قلندرز نے آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، فخرزمان 106 رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے۔

کراچی کنگز کی بیٹنگ کا آغاز شاندار رہا، اوپنر شرجیل خان اور بابر اعظم کے درمیان 84 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر170 رنز بنائے،شرجیل خان 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔کپتان بابر اعظم 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جو کلارک 24 رنز بناسکے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی، زمان، راشد خان اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور کا آغاز اتنا خاص نہیں رہا، اوپنر عبداللہ شفیق 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد نئے آنے والے بیٹر کامران غلام بھی جم کر نہ کھیل سکے اور صرف 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تاہم فخز زمان دوسرے اینڈ سے بہترین بیٹنگ کرتے رہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 7، اسلام آباد نائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

فخزر زمان نے پی ایس ایل کی گیارہویں سنچری اسکور کی۔انہوں نے 60 گیندوں پر 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ 19ویں اوور میں آؤٹ ہوگئے، ان کی اس اننگز میں 6 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔فخر زمان نے لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

Related Posts