پی ایس ایل 7 کیلئے کراچی کنگزمیں کون ہوااِن کون آؤٹ،اسکواڈتیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) کی ڈرافٹنگ کی تقریب میں کراچی نے اپنے شیروں کاانتخاب کرلیا،جس کی کپتانی بابراعظم کوسونپی گئی ہے۔

تقریب کے دوران کراچی کنگزکی جانب سے 18 کھلاڑیوں کومشتمل اسکواڈ کا انتخاب کیاگیا جس میں کپتان بابراعظم ،عماد وسیم اور کرس جارڈن کو پلاٹینیم کیٹیگری میں پک کیا گیا جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں فاسٹ بالر محمدعامر،افغانستان کے محمدنبی اور انگلینڈ کے لوئس گریگری کاچناؤہوا۔

یہ بھی پڑھیں:سلورکیٹیگری میں منتخب ہونے پرکرکٹر کامران اکمل لیگ سے دستبردار

کراچی کنگز کی جانب سےگولڈکیٹیگری میں شرجیل خان،جوکلارک اورعامریامین جبکہ سلور کیٹیگری میں عمیدآصف،روحیل نذیر ،ٹوم ایبل اور محمدعمران جونئیرکاچناؤ کیاگیا،دوسری جانب کراچی کنگز نےسپلیمنٹری کیٹیگری میں طلحہ احسن اور روماریوشیفورڈ کو بھی پک کیا۔

Related Posts