پی ایس ایل 6، اسٹیڈیم آنے والے شائقین ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں، ڈپٹی کمشنر ایسٹ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 6، اسٹیڈیم آنے والے شائقین ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں، ڈپٹی کمشنر ایسٹ
پی ایس ایل 6، اسٹیڈیم آنے والے شائقین ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں، ڈپٹی کمشنر ایسٹ

کراچی: ڈپٹی کمشنر ایسٹ سید محمد علی شاہ پی ایس ایل 6 کے اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ ایس اوپیز کا خاص خیال رکھیں ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صابن اور پانی سے 20 سیکنڈز تک ہاتھ دھویں، ہینڈ جیل کا استعمال کریں۔ چھینکتے یا کھانستے وقت ٹشو پیپر کا ستعمال کریں، اس کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح صاف کریں، چہرے اور ناک کو چھونے سے گریز کریں، اسٹیڈیم کے اندر تھوکنے پر پابندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے میڈیکل ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اسٹیڈیم میں میڈیکل ماسک موجود ہوں گے، ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں۔ کوویڈ 19 کی کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو برائے مہربانی اسٹیڈیم کا رخ مت کریں۔

ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے کہا کہ اگر اسٹیڈیم میں بیٹھے آپ کو کوئی بھی علامات ظاہر ہو تو براہ کرم فوری طور پر وہاں موجود انتظامی عملے کو مطلع کریں، اسٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے سماجی فاصلے کا مکمل خیال رکھیں اور اسٹینڈ میں موجود کسی بھی فرد سے دور رہیں۔

ہر وقت اپنی نشست پر موجود رہیں سوائے اسٹیڈیم سے باہر نکلتے وقت وہاں موجود عملے سے مزید رہنمائی حاصل کریں، ہاتھوں کو بار بار سینیٹائز کریں، کھانسی یا چھینکتے وقت اپنے چہرے کو ڈھانپ لیں، ایک وقت میں تین افراد سے زائد بیت الخلاء کے لیے مخصوص جگہ کی طرف نہیں جاسکیں گے۔

وہاں موجود سیکورٹی گارڈز اس بات کو یقینی بنائیں گے، باقاعدگی سے ہاتھ دھوئیں، دو افراد یا ہر گروپ کے درمیان 2 سیٹوں کا فاصلہ ہو، کوئی بھی گروپ صرف ایک فیملی / گھر میں رہنے والے افراد پر مشتمل ہوسکے گا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہوگا، دو قطاروں کے درمیان ایک قطار خالی رکھنا ضروری ہوگی۔

فیملیز کے لیے مخصوص اسٹیڈینڈز مختص کی گئیں ہیں ٹکٹ صرف آن لائن فروخت ہوگی ٹکٹ خریدنے کے لئے ہر فرد کو اپنی درکار تمام تفصیلات فراہم کرنا ہونگی تاکہ ٹریک اور ٹریسنگ ممکن ہو سکے۔ سیکورٹی گارڈز تماشائیوں کے بیٹھنے میں ان کی رہنمائی کریں گے۔

اسٹیڈیم میں موجود عملے سے مکمل تعاون کریں اپنے اسٹینڈز میں داخلے کی جگہ کے بارے میں عملے سے مکمل معلومات حاصل کرکے ہی اپنے متعلقہ اسٹینڈز پر جائیں تاکہ کسی بھی طرح کی پریشانی اور تکلیف سے اپنے آپ کو بچایا جا سکے۔

Related Posts