شرجیل کی شاندار سنچری، کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 197 رنز کا ہدف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شرجیل کی شاندار سنچری، کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 197 رنز کا ہدف
شرجیل کی شاندار سنچری، کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 197 رنز کا ہدف

کراچی: پی ایس ایل 6 کے چھٹے میچ میں کپتان شرجیل خان کی شاندار سنچری کی بدولت کراچی کنگز کے نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا۔

شرجیل خان نے 59 گیندوں پر 105 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

 

بابر اعظم نے بھی 62 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، بابر نے 6 چوکے اور ایک چھکا لگایا، بابر اعظم کو حسن علی نے رن آؤٹ کیا۔

ڈینئل کرسچن 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد نبی  7  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز نے کئی یقینی مواقع ضائع کیے اور نو بالز پر بابر اعظم اور شرجیل خان کو چانس ملا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی ایک وکٹ حاصل کرسکے، شاداب خان سمیت کوئی دوسرا بولر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کراچی کنگزکی ٹیم میں وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پہلا میچ جیتا تھا کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہے، اسلام آباد کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، دوسری جانب شاداب خان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے زلمی کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں کپتان عماد وسیم، بابراعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک، ڈین کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز کار حادثے میں شدید زخمی

Related Posts