پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ء میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے جن کے دوران پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے ساتھ ساتھ اسلام آباد یونائیٹیڈ اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز پی ایس ایل 6 کی مقبول ترین ٹیم مانی جاتی ہے جو پشاور زلمی کے مدِ مقابل ہوگی جبکہ دوسرا میچ آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔
مقبول ترین ٹیم لاہور قلندرز کے مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی جیت کیلئے پر امید ہیں جبکہ دیگر ٹیمز کے مداح بھی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ قبل ازیں ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپین کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
پی ایس ایل 6 کے افتتاحی میچ میں گزشتہ روز دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دیا تھا جو کراچی کی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 13.5 اوورز میں حاصل کیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 6: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا