کامران اکمل کی سنچری، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

peshawar zalmi beat quetta
peshawar zalmi beat quetta

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے کامران اکمل کی سنچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کےبعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےپشاور زلمی کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا جو پشاور نے کامران اکمل کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کوئٹہ کی جانب سے جیسن رائے اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا،شین واٹسن 8رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، احمد شہزاد بھی زیادہ کھل کر نہ کھیل سکے اور 12 گیندوں پر 12 رنز بنا کیچ آؤٹ ہوگئے۔

جیسن رائےکا ساتھ دینے کپتان سرفراز احمد آئےاور دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 62 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی چوتھی وکٹ 112 رنز پر گری جب سرفراز 25 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سرفراز کے آؤٹ ہونے کے بعد جیسن رائے وکٹ پر جمے رہے گزشتہ میچ میں نصف سنچری بنانے والے اعظم خان اس مرتبہ ناکام رہے اور 5 رنز بنا کروہاب ریاض کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد نواز بھی صرف 2 رنز بنا سکے۔

کوئٹہ کی جانب سے جیسن رائے 57 گیندوں پر 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 148رنز بنائے۔

پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کیںجبکہ راحت علی، محمد عامر خان اور ڈیرن سیمی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے محتاط آغاز کیا اور ر اوپنرز نے اسکور 44 تک پہنچایا تاہم اس موقع پر ٹام بینٹن صرف 3 رنز بناکر پویلین لوٹے جس کے بعد حیدر علی آئے۔

کامران اکمل نے جارحانہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حیدر علی کے ساتھ مل کر اسکور 126 تک پہنچادیا۔ اس موقع پر حیدر علی 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد شعیب ملک بھی 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

س موقع پر کامران اکمل نے پی ایس ایل 5 کی پہلی اور پی ایس ایل میں مجموعی طور پر تیسری سنچری اسکور کی تاہم سنچری بناتے ہی وہ اگلی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 55 گیندوں پر 4 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے۔

اس کے بعد لیونگ اسٹون اور لیام ڈاؤسن نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا، لیونگ اسٹون نے فواد احمد کو چھکا لگا کر پشاور زلمی کو 9گیندوں قبل ہی میچ میں 6وکٹ کی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

Related Posts