پی ایس ایل: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pzvskk
pzvskk

کراچی: پی ایس ایل سیزن 5 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کراچی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا، شرجیل خان تیسرے اوور میں حسن علی کی گیند پر 19 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کیمرون ڈیلپورٹ 20 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل اور کپتان عماد وسیم کے ہمراہ 97رنز کی شراکت قائم کی ، 56 گیندوں پر دو چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 78رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔

کپتان عماد وسیم بھی 50 رنز بناکر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے 2 اور محمد محسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائیو: بلیک ٹکٹ مافیا بے لگام، 500 روپے کا ٹکٹ 1 ہزار روپے میں دستیاب

پشاور زلمی نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز ٹام بانٹن اور کامران اکمل نے ٹیم کو 29رنز کا آغاز فراہم کیا، تاہم بانٹن 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

حیدر علی اور شعیب ملک بھی 4 اور 6 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے جبکہ کامران اکمل 26 گیندوں پر 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئےجس کے بعد لیام ڈوسن آئےتاہم وہ بھی 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد کپتان ڈیرن سیمی نے لیونگ اسٹون کے ساتھ مل کر پارٹنر شپ قائم کی تاہم وہ ٹیم کو جتوا نہ سکے اور 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، پشاور کو 3 گیندوں پر 14 رنز درکار تھے لیکن وہ صرف 3 رنز ہی بناسکے اور کراچی کنگز نے میچ اپنے نام کرلیا۔

Related Posts