پی ایس ایل 2020: ٹکٹس خریدنے والا شہری آج بھی پریشان، 30 ہزار واپس نہ مل سکے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 2020ء: ٹکٹس خریدنے والا شہری آج بھی پریشان، 30 ہزار واپس نہ مل سکے
پی ایس ایل 2020ء: ٹکٹس خریدنے والا شہری آج بھی پریشان، 30 ہزار واپس نہ مل سکے

راولپنڈی: آج پی ایس ایل 6 کا پہلا میچ شروع ہوجائے گا جبکہ پی ایس ایل 5 کے ٹکٹس خریدنے والا شہری حبیب اللہ ملک آج بھی پریشان ہے کیونکہ ٹکٹس کی خریداری کیلئے دئیے گئے 30 ہزار روپے اسے آج تک واپس نہیں مل سکے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صدر سے تعلق رکھنے والے اور کرکٹ کے شوقین حبیب اللہ ملک نے 28 فروری 2020ء میں کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے 10 ٹکٹس خریدے۔وی آئی پی انکلوژر کے ایک ٹکٹ کی قیمت 3000 روپے تھی اور 30 ہزار روپے میں 10 ٹکٹ خریدے گئے۔

کورونا وائرس کی پہلی لہر کے باعث پی ایس ایل 2020ء کے تمام میچز کینسل ہو گئے اور تقریباً تمام افراد کے ٹکٹ واپس لے لیے گئے تاہم حبیب اللہ ملک کے ٹکٹ واپس نہیں ہوسکے۔ ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حبیب اللہ ملک نے بتایا کہ میں نے ٹی سی ایس پک اپ پوائنٹس سے 10 ٹکٹ خریدے تھے۔

پی ایس ایل 2020ء میچز کا ذکر کرتے ہوئے حبیب اللہ ملک نے کہا کہ اس وقت کچھ میچز لاہور اور کراچی میں ہوچکے تھے۔ میں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کیلئے ٹکٹ خریدے تھے جہاں 29 فروری 2020ء کو اسلام آباد یونائیٹیڈ اور پشاور زلمی کا میچ ہونا تھا جو نہ ہوسکا اور تمام غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے۔ پاکستان میں میچز کو روک دیا گیا۔

متاثرہ شہری حبیب اللہ ملک نے بتایا کہ میں نے ٹکٹ واپس کرنے کیلئے پی سی بی کے مارکیٹنگ منیجر عثمان واہلہ سے رابطہ کیا جو لاہور میں تعینات تھے۔ انہوں نے مجھے کچھ دن صبر کرنے کی ہدایت کی اور تسلی دی کہ ٹکٹ واپس ہوجائیں گے۔ چند روز بعد عثمان واہلہ سے دوبارہ گفتگو ہوئی تو انہوں نے راولپنڈی فیض آباد ٹی سی ایس جا کر ٹکٹ واپس کرنے کی ہدایت کی۔

شہری حبیب اللہ ملک نے کہا کہ جب میں راولپنڈی فیض آباد ٹی سی ایس پہنچا تو انہوں ننے کہا کہ 1 روز پہلے ہم نے ٹکٹ واپس لینا بند کردئیے ہیں جس پر مجھے بڑی حیرت ہوئی۔ میں نے پھر عثمان واہلہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے بتا دیں گے۔ پھر 1 مہینہ گزر گیا اور کوئی جواب موصول نہیں ہوا تو ایک بار پھر انہیں فون کرنا پڑا۔

حبیب اللہ ملک نے کہا کہ عثمان واہلہ نے مجھے 1 سال 1 ماہ تک پریشان کیا لیکن آج تک اس کے بعد میری فون کال نہیں اٹھائی۔ مجھے کرکٹ سے بے حد لگاؤ ہے۔ چیئرمین پی سی بی سے اپیل کرتا ہوں کہ عثمان واہلہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔ مجھ سے ٹکٹ لے کر میری رقم بھی واپس کی جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کا پہلا میچ آج ہوگا

Related Posts