ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں، بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں، بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی
ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں، بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کر کے ایل او سی پر اشتعال انگیزیوں، بھارتی فائرنگ اور گولہ باری پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کو طلب کر کے کنٹرول لائن کے رکھ چکری اور بروہ سیکٹرز پر 17 جولائی کو بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کی گئی اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فائرنگ سے ایل او سی کے گاؤں کرنی اور گاہی کی دو خواتین شدید زخمی ہوئیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل نہتی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں، رواں برس بھارت نے 1697 بار جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رواں برس بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 14 معصوم شہری شہید، 133 زخمی ہوئے، بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

ترجمان نے کہاکہ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے، بھارت 2003ء کے فائر بندی انتظام کی پاسداری کرے۔ پاکستان نے کہاکہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے، اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے۔

Related Posts