راولپنڈی: بھارتی فورسز نے ایل او سی پر ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف کرتے ہوئے شہری آباد کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی کے کریلا سیکٹر میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فورسز کوفائرنگ کا موثر جواب دیا گیا۔
Indian Army troops unprovoked ceasefire violation in Karela Sector along #LOC targeting civil population. Due to indiscriminate fire of Indian troops in Batla Mathrani village, an innocent woman sustained serious injuries.
Pak Army troops responded effectively to Indian firing.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 25, 2020
بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، 20جون کو بھی انڈین فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچی شہید جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔ بھارت مسلسل بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔
اس سے قبل بیڈوری سیکٹر کے مینسر گاؤں میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے 13سالہ بچی اقراء شبیر شہید ہوگئی تھی، جبکہ اس کی والدہ اور ایک 12سال کا لڑکا بھی شدید زخمی ہوگئے تھے۔ مذکورہ واقعے کے بعدلائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا نوٹس لیتے ہوئے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، کمسن بچی شہید ہو گئی۔آئی ایس پی آر