رشکئی اقتصادی زون سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رشکئی اقتصادی زون سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، وزیر اعظم
رشکئی اقتصادی زون سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، وزیر اعظم

اسلام آ باد:رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی ترقی کے لیے معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ رشکئی اقتصادی زون سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ رشکئی اقتصادی زون معاہدہ خیبرپختونخواکی ترقی کیلیے اہم سنگ میل ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے بہت عجیب لگ رہا ہے کہ وہ چائنیز بولتے ہیں اور ہم اردو، لیکن انگریزی میں ہم سے تقریب کر رہے ہیں لہٰذا میری درخواست ہے کہ ہم بھی اردو میں بات کریں، ہمیں انگریزی بولنے کی کیا ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے اب صرف مواصلات تک محدود نہیں رہے، رشکئی خصوصی اقتصادی زون معاہدہ خیبرپختونخواکی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ رشکئی اقتصادی زون سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، اقوام متحدہ کے سروے کے مطابق سب سے زیادہ ترقی اورغربت کا خاتمہ خیبرپختونخوا میں ہو رہا ہے لیکن روزگار کے مواقع نہ ہونے سے لوگ باہر ممالک جاتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا بہت بڑا ہاتھ ہے، ہماری کوششوں سے اگر افغانستان میں امن آ جاتا ہے تو رشکئی انڈسٹریل زون کے ذریعے یہ پورا علاقہ وسط ایشیا سے منسلک ہو جائے گا اور تجارت کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائے گئے ترسیلات زر کے حوالے سے کہا ہے کہ رواں برس اگست کے مہینے میں بیرون ملک سے 2095 ملین امریکی ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائے گئے ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 24.4 فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا بہت بڑا کردار ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ رواں برس جولائی میں یہ ترسیلات 2768ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچی، رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران یہ ترسیلات گزشتہ برس کے اسی دورانیے کی نسبت31 فیصد زیادہ رہیں۔

Related Posts