صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ کی والدہ انتقال کرگئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ensure uninterrupted water supply to city:Nasir Shah

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات ناصر حسین شاہ کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں، اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر شاہ کی والدہ کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کیا، انہوں نے ناصر حسین شاہ اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی والدہ کے انتقال کی خبر ملتے ہی، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے ان کے گھر آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ناصر حسین شاہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

جبکہ دوسری جانب اس موقع پر آفتاب صدیقی نے کہا کہ ناصر شاہ کی والدہ کی مغفرت اور درجات بلندی کے لئے دعا کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ناصر شاہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ناصر حسین شاہ اور انکے اہل خانہ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔

Related Posts