کورونا کے وار مزید تیز، صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کو بھی لپیٹ میں لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan's currency is in decline due to incompetent PTI Govt. Jam Ikramullah Dharejo

کراچی:صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو  چند دنوں سے تھکن اور ہلکا بخار محسوس کررہے تھے، ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنی رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کرلیا۔

صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے دوست، احباب اور خیر خواہوں سے جلد صحت یابی کی دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بھی وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔

مزید پڑھیں:ناصر حسین شاہ نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کی وفات کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو قرار دے دیا

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ میں نے جمعہ کی نماز کے بعد کورونا کا ٹیسٹ کرایا تو نتیجہ مثبت آیا، میں نے خود کو کو آئیسولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts