علی امین گنڈا پور واپس لوٹ گئے، یہ مریم نواز کا کمال ہے۔ عظمیٰ بخاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ کے پی کے کی راولپنڈی سے واپسی پر وزیر اعلیٰ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور واپس لوٹ گئے، یہ مریم نواز کا کمال ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فسادی گروپ کے ساتھ تو موئے موئے ہوگیا، چلو بھاگو۔ علی امین گنڈا پور نے سرکاری وسائل کو آگ لگا کر غنڈہ گردی کی لیکن پنجاب میں داخل نہ ہوئے اور واپس لوٹ گئے۔

بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ کمال وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہے۔ ان کو اپنی حکومت کی رِٹ منوانی آتی ہے۔ پنجاب میں غنڈہ گردی نہیں، قانون چلے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے نجی ملیشیا اور اسلحے کے ساتھ پنجاب آرہے ہیں۔ کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو اس سے سختی سے نم،ٹا جائے گا۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک ہونے کیلئے لیاقت باغ راولپنڈی پہنچنے کا اعلان کرنے کے باوجود برہان انٹرچینج سے ہی پشاور واپس روانہ ہو گئے۔ پی ٹی آئی کارکنان کو بھی واپسی کی ہدایت کی تھی۔

Related Posts