اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اتوار اور جمعہ بازار میں پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائی جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ صوبائی حکومتیں کم از کم اتوار بازار اور جمعہ بازار وغیرہ میں تو پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائیں۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کے پیغام کے جواب میں یہ بیان دیا، جبکہ زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پولیتھین بیگز پر پورے پنجاب کے چڑیا گھروں میں پابندی لگائیں گے۔
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ پلاسٹک بیگز پر پورے پنجاب کے چڑیا گھروں میں پابندی لگانے کے لیے متعلقہ وزارت کوخط لکھ دیا ہے۔
صوبائ حکومتیں کم از کم اتوار بازار، جمعہ بازار میں تو پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائیں۔۔۔ https://t.co/sP10aI9xZO
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 10, 2020
یاد رہے کہ مسلسل 2 سال سے دنیا کی سب سے بڑی مشروبات بنانے والی کمپنی کوکا کولا کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ پلاسٹک آلودگی پھیلانے والوں میں پہلے نمبر پر ہورہا ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق بین الاقوامی ماحولیاتی تنظیم گرین پیس نے پلاسٹک سے نجات مہم کے دوران 51 ممالک سے 484 صفائی کے کاموں میں کل 4 لاکھ 76 ہزار 423 ٹکڑے پلاسٹک کا کوڑا جمع کرنے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں: کوکا کولا پلاسٹک آلودگی پھیلانے میں پہلے نمبرپرآگئی