کراچی کے مسائل حل کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، شفقت محمود

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوکل باڈیز الیکشن میں پی ٹی آئی کامیاب ہو گی،شفقت محمود
لوکل باڈیز الیکشن میں پی ٹی آئی کامیاب ہو گی،شفقت محمود

کراچی :وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے کی ذمہ دار ہے ،وفاقی حکومت نے بھی کراچی کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کراچی ایک خوبصورت شہر ہے جس کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے 11سو ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت منصوبے کی شفافیت کو یقینی بنائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ کراچی میں پینے کے پانی اور نکاسی آب کے نظام کے معاملات حل ہوجائیں۔ پاکستان بدعنوانی سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور اب ملک اس برائی کے وجود کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔

موٹر وے واقعہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ حکومت ذمہ دار افراد کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پوری کوشش کرے گی۔

مزید پڑھیں:مسلم لیگ (ن) کاسی سی پی او لاہورعمر شیخ کو برطرف کرنے کا مطالبہ

اس معاملے پر پوری کابینہ اور پارٹی ایک ہی صفحے پر ہیں اور قانون کے مطابق مجرموں کو سزا دینے کی حمایت کرتے ہیں۔

Related Posts