سندھ حکومت کے نمائندے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کے نمائندے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں۔

ضلع بدین کے جاری و مجوّزہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کی۔ اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری سندھ سیّد ممتاز شاہ، صوبائی مشیر نثار کھوڑو اور دیگر شریک ہوئے۔

اس موقعے پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا پیچوہو، وزیر تعلیم و محنت سعید غنی، وزیر زراعت اسماعیل راہو، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم اور ضلع بدین کے منتخب نمائندے بھی شریک ہوئے۔

دورانِ اجلاس بدین میں جاری اسکیموں کی پراگریس کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ ترجیحی منصوبوں کے تعین پر بھی گفتگو ہوئی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے بدین میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منتخب نمائندوں کی رائے حاصل کی۔ وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ ضلع بدین میں 175 اسکیموں کیلیے 3.2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے 2.3 ارب روپے جاری کیے ہیں جو کل ایلوکیشن کا 72 فیصد ہے جبکہ جاری کردہ 2.3 میں سے 1.76 ارب روپے استعمال ہوچکے ہیں۔

بدین میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ ضلع بدین میں اوقاف کی 4، اسکول اینڈ کالج ایجوکیشن کی 10 اور  یونیورسٹی اینڈ بورڈز کی 1 اسکیم سمیت دیگر شعبوں میں بھی کام جاری ہے۔ 

شرکائے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں منتخب نمائندے اپنے علاقے کی ترقیاتی اسکیموں کی مانیٹرنگ کریں۔ اسکیموں کی کوالٹی اور کام کی رفتار بھی چیک کرتے رہیں۔

Related Posts