اسلام آباد:بینکاک ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے 150 پاکستانیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا‘150 پاکستانیوں کو کل بروز ہفتہ رات 8 بجے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لایا جائے گا۔
کورونا وائرس کی وبا سے پوری دنیا کا نظام مفلوج ہوچکا ہے‘بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق تمام بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں پر گہری نظر ہے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر انتظامات مکمل ہیں۔
ملک کے تمام ایئرپورٹس پر باہر ممالک سے آنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ کی سہولت موجود ہیں۔
ائیر پورٹ کے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا ہے‘ملک کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ اس وقت سخت فیصلے کرنا وقت کی ضرورت ہے۔