کورونا کی تیسری لہر کے دوران شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہے ہیں، ڈائریکٹر ایکسائز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:کرونا وائرس کی تیسری لہر سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ایکسائز آفس اسلام آباد میں اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کو رونا وائرس سے بچانے کے لیے شہریوں کو گھروں میں جاکر سہولیات فراہم کریں گے۔

شہری ایکسائز آفس آنے سے پہلے ویب سائٹ سے آن لائن اپوائنٹمنٹ حاصل کریں،ایکسائز آفس میں گاڑی رجسٹر کروانے کے لیے بھی پہلے آن لائن اپوائنمنٹ حاصل کرنا ہوگی،جبکہ شہری ایکسائز کے عملے کو گھر بلا کر بھی گاڑی رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

گاڑی کی رجسٹریشن کا کارڈ لینے کے خواہشمند پہلے آن لائن سٹیٹس چیک کرکے ایکسائز آفس آئیں، رجسٹریشن کارڈ صرف سہ پہر تین بجے سے شام سات بجے تک دیے جائیں گے۔

گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس صرف آن لائن یا اسلام آباد کی حدود میں متعلقہ ڈاکخانوں میں جمع کروائے جا سکیں گے،پروفیشنل ٹیکس بیڈ ٹیکس ٹوبیکو ونیڈر یا پراپرٹی اور کار سیلرز کر جسٹریشن بھی صرف رجسٹریشن کے بعد ڈور سٹیپ پر کی جائے گی۔

ہماری پوری کوشش ہے کہ شہریوں کو کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران جس قدر ہوسکے سہولیات بہم پہنچائی اور دفاتر میں کم سے کم لوگ آئیں،شہریوں سے گزارش ہے کہ اگر ایک شہری کا آفس میں کام ہے تو صرف وہ ایکسائز آفس آئے باقی افراد کو ساتھ آنے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دوسرے شہروں کے رہنے والوں کے لیے بھی سہولیات فراہم کر دی ہیں،اگر وہ اسلام آباد سے گاڑی رجسٹر کرانا چاہتے ہیں تو وہ پہلے اپنا آن لائن فارم فل کریں اس کے بعد بزریعہ میل ان کو آگاہ کیا جائے گا اور وہ آسانی سے دفتر آکر گاڑی رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

ہماری پوری کوشش ہے کہ شہریوں کے لیے گاڑی رجسٹرڈ کرانے میں آسانیاں پیدا کریں تاکہ لوگ ایجنٹوں کی طرف نہ جائیں اور آسانی سے اپنی گاڑی کو رجسٹر کرائیں یااپنے ٹیکسز جمع کرائیں۔

Related Posts