پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ آج کے دور میں بیٹے کیلئے ایک لڑکی ڈھونڈنا بے حد مشکل شاید ناممکن کام ہے۔
حال ہی میں اداکارہ صبا فیصل نے اپنے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی نشاء نامی لڑکی سے کی، شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔
دوسری بہو سے متعلق سوال پر صبا فیصل کا کہنا تھا کہ شاید یہ سن کر سب کو عجیب لگے لیکن یہی سچ ہے کہ میرے بیٹے نے میری پسند کی لڑکی سے شادی کی ہے۔
ایسی صورت میں بیٹی کیلئے لڑکی تلاش کرتے وقت مجھ پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی تھی لیکن مجھے خود پر بے حد فخر ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کیلئے ایک بہترین ساتھی کا انتخاب کیا۔
صبا فیصل کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ میں نے ماں ہونے کا اور ارسلان نے میری پسند تسلیم کرکے بیٹا ہونے کا حق ادا کیا، آج کے دور میں ایک لڑکی ڈھونڈنا بے حد مشکل شاید ناممکن ہے۔