کراچی : پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کراچی کے الیکٹرک کے خلاف تحریک انصاف ہر فورم پر احتجاج کرے گی۔
خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک دفتر کے باہر آج بھی احتجاج جاری رہے گا، جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، کے الیکٹرک کو جلد نکیل ڈالیں گے، کراچی کے شہریوں کے ساتھ ہر زیادتی پر تحریک انصاف آواز بلند کرے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی بھرتیوں نے اداروں کی ساکھ متاثر کی، پی پی اور ن لیگ نے سارے ادارے تباہ کردیے ہیں،کے الیکٹرک کی من مانیاں مزید نہیں چلیں گی۔
مزید پڑھیں:کے الیکٹرک انتظامیہ سے جلد ملاقات کرکے مسئلے کو حل کیا جائے، وزیر اعظم کی ہدایت