وائٹ ہاؤس کے نزدیک مظاہروں میں شدت، ٹرمپ زیر زمین بنکر میں چھپ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وائٹ ہاؤس کے نزدیک مظاہروں میں شدت، ٹرمپ زیر زمین بنکر میں چھپ گئے
وائٹ ہاؤس کے نزدیک مظاہروں میں شدت، ٹرمپ زیر زمین بنکر میں چھپ گئے

واشنگٹن: امریکا میں سیاہ فام شہری کے افسوسناک قتل کے خلاف شروع ہونے والے ہنگامے شدت اختیار کرگئے، امریکی صدر ٹرمپ مظاہرین سے خوفزدہ ہوکر وائٹ ہاؤس کے زیر زمین بنکر میں چھپنے پر مجبور ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سیاہ فام شخص کے پولیس کے ہاتھوں قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین وائٹ ہاؤس (امریکی ایوانِ صدر) کے بہت قریب پہنچ گئے تھے اور مقامی پولیس سے ان کی جھڑپیں جاری تھیں۔اس دوران املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

موجودہ صورتحال میں مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی حفاظت پر ماموراہلکار بوکھلا گئے اور وہ انہیں وائٹ ہاؤس کے زیرِ زمین بنکر میں ہی لے جانا مناسب سمجھا گیا، واضح رہے کہ یہ زیر زمین بنکر دہشتگردوں کے حملوں یا جنگ میں صدر کی جان بچانے کیلئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔

یہ بات طے کہ ٹرمپ نے جمعے کا دن اسی بنکر میں گزارا جبکہ وہ ہفتے اور اتوار کے دن بھی کسی مقام پر دکھائی نہیں دیئے اور نہ ہی کسی پریس کانفرنس کا حصہ بنے۔ اس کے بعد یہ افواہیں عام ہیں کہ صدر ٹرمپ ابھی تک وائٹ ہاؤس کے بنکر میں چھپے ہوئے ہیں۔

Related Posts