شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دسویں روز بھی مختلف شہروں میں دھرنوں کا سلسلہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

341 missing persons from across Sindh revealed

اسلام آباد: شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے دسویں روز بھی مختلف شہروں میں دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے،مختلف شہروں میں لاپتہ شیعہ نوجوانوں کی بازیابی کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لئے کراچی،لاہور،اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں مظاہرے کئے جارہے ہیں، اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بڑی تعداد میں نوجوانان احتجاج میں شریک ہیں۔

احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شریک ہیں، شرکاء کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کرایا جائے، اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے کہ تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ شرکا دھرنا آئین کے آرٹیکل دس کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ترجمان جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے مطابق کسی بھی شہری کو گرفتاری کے چوبیس گھنٹے کے اندر عدالت میں پیش نہ کرنا آئین شکنی ہے۔جب تک ہمارے نوجوانوں کو سامنے نہیں لایا جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو گرفتاری کی بعد عدالت کے سامنے پیش نہ کرنا عدلیہ پر عدم اعتماد ہے،قانون و انصاف کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے،نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں انہیں خفیہ عقوبت خانوں کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔

Related Posts